ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی ایس سی نے سول سروسز کے لیے درخواست دینے کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی کی

یوپی ایس سی نے سول سروسز کے لیے درخواست دینے کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی کی

Mon, 06 Mar 2017 11:47:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 5 ؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی)کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت صنفی تناسب سے ورک فورس کو فروغ دینے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواتین امیدواروں کو درخواست دینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کو لے کر کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس جیسی کئی اہم عوامی خدمات کے لیے حکام کے انتخاب کے لیے امتحان کا انعقاد کراتی ہے۔اس سال ہونے والے امتحان کے لیے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ حکومت صنفی تناسب کوظاہرکرنے والے ورک فروس کو فروغ دینے اور خواتین کو درخواست دینے کے لیے وصلہ افزائی کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ہر سال اس امتحان کا انعقاد تین مراحل میں ہوتا ہے جو پری ، مینس اور انٹرویوپر مشتمل ہوتا ہے، اس سال کے پری کے امتحانات 18؍جون کو ہوں گے ۔حکومت نے اس سال مختلف سول سروسز سے متعلقہ عہدوں کے لیے اس امتحان کے ذریعہ 980افسران کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یو پی ایس سی نے امیدواروں کو جلد درخواست دینے کا بھی مشورہ دیا ہے تاکہ امیدواروں کو اپنی پسند کا امتحان سینٹر مل سکے۔ملک بھر میں اس کے کل 72امتحان سینٹر ہیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ امتحان مراکز کا الاٹمنٹ ’پہلے آؤ، پہلے پاؤ‘کی بنیاد پر کیا جائے گا۔درخواست دہندگان کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پہلے درخواست دیں تاکہ انہیں اپنی پسند کا سینٹر مل سکے۔اس سال کے پری امتحان کے لیے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 17؍ مارچ ہے۔


Share: